دُروس: الفوز الکبیر فی اصول التفسیر ، درس 4 -مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

1 year ago
16

دُروس

الفوز الکبیر فی اصول التفسیر
از امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
(قرآن فہمی کے بنیادی اصولوں کا تعارف)

درس : 4️⃣
قرآن حکیم کا فاسد مذہبی گروہوں سے مباحثہ؛
نصاریٰ کی گمراہیاں اور آج کے دور میں ان کا نمونہ
منافقین سے مخاصمہ، عملی نفاق کی چند صورتیں اور موجود دور میں ان کا اطلاقی نمونہ

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

نصاریٰ کے تین بنیادی انحرافات :
1۔ پہلی مسخ شدہ گمراہی؛ کفریہ عقیدۂ تثلیث
✔️ مسخ شدہ مذاہب اور فلاسفہ؛ تثلیثِ یونانی، تثلیثِ مصری، اور تثلیث ہندی اور تثلیثِ بابلی کے عقائد
✔️ پولس؛ عیسائیت میں عقیدۂ تثلیث کا بانی اور اس کا داعی
✔️ لفظ ’’ابن‘‘ سے خدا ہونے پر نصاریٰ کا بے ہنگم استدلال اور اس کی حقیقت
✔️ نصاریٰ کا انجیل کی بعض نصوص سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لیے خدائی اختیارات کا من مانا استدلال اور اس کا تجزیہ
✔️ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لوحِ دل پر انجیل کے مفاہیم نازل ہوئے
✔️ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی چند منفرد خصوصیات
✔️ مشائخ و اولیا کی اولاد اور اُن کے جاہل جانشینوں کا اپنے مشائخ و اولیا کو خدائی اختیارات تک پہنچا دینا؛ نصاریٰ کے مسخ کردار کا آج کے دور میں اطلاقی نمونہ
2۔ دوسرا گمراہ کن عقیدہ؛ عیسیٰ علیہ السلام کو سولی دینے کا دعویٰ کرنا اور اس کو ان کے نام نہاد پیروکاروں کے گناہوں کے لیے کفارے کا سبب قرار دینا اور قرآن حکیم کی روشنی میں اس کا تجزیہ
✔️ رفعِ عیسیٰ علیہ السلام کی حقیقت پر حضرت سندھیؒ کا منفرد مؤقف
3۔ تیسرا تحریف کردہ عقیدہ؛ انجیل میں مذکور ’’فارقلیط‘‘ سے مراد حضرت عیسیٰ ہیں اور ان کے علاوہ کوئی نیا نبی مبعوث نہیں ہوگا

قرآن حکیم کا منافقین سے مخاصمہ:
✔️ نفاق کی دو قسمیں؛ نفاقِ اعتقادی، نفاقِ عملی
✔️ نفاقِ عملی کی صورتیں (امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے مطالعۂ حدیث کی روشنی میں)
1۔ اپنی کسی ذاتی شعوری فیصلے کے بغیر خاندان، قبیلے اور قوم کی مفاداتی تقلید میں اسلام قبول کرنا
2۔ نفسانی لذات و ذاتی خواہشات کے اسیر ہو کر محبتِ الٰہی اور عشقِ رسول ﷺ سے محرومی
3۔ دلوں میں حرص، حسد اور کینہ جیسی بداَخلاقیوں کی بالادستی اور مناجات کی حلاوت اور عبادت کی برکات سے محروم رسمی مسلمان
4۔ معاشی وسائل کے حصول میں تعیش کی حد تک منہمک، آخرت کے معاملات، دین کے غلبے کے تقاضوں اور اعلیٰ اخلاق سے مجرمانہ غفلت کے مرتکب لوگ
5۔ خدا اور اُس کے رسول ﷺ کے بارے میں فضول قسم کے تصورات، بے بنیاد اور لغو قسم کے شکوک و شبہات کے حامل نام نہاد مذہبی لوگ
6۔ اپنے قبیلے، برادری، نسلی غیرت اور عصبی جہالت کی بنا پر اپنے قبیلے اور قوم کی ہر ظلم و زیادتی اور دین دشمنی میں معاونت کرنے والے عناصر
✔️ نفاقِ اعتقادی اور نفاقِ عملی میں فرق اور ان کا حکم
✔️ احادیثِ مبارکہ میں منافق معاشرے کی شناخت؛ جھوٹ، معاہدہ شکنی، وعدے کی خلاف ورزی، امانتوں میں خیانت اور تنازعے کے وقت گالم گلوچ
✔️ قرآن میں نفاق کی دونوں قسموں کا بیان اور اُن کی تردید

آج کے دور میں نفاقِ عملی کا نمونہ:
1۔ مفاد پرست پارلیمانی ممبران اور روایتی سیاسی پارٹیوں کے ہم نوالہ و ہم پیالہ لوگ، جو اپنے لیڈروں کی خوشامد اور ان کی آلہ کاری کو اللہ کی رضا پر مبنی فکر وعمل پر ترجیح دیتے ہیں
2۔ نام نہاد جدت پسند اور عقل پسندی کے مزعومہ دانش ور جو دینِ اسلام کے بارے میں شکوک و شبہات کی ترویج کا باعث بنتے ہیں
✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں مطالعۂ قرآن کا تقاضا: قرآن حکیم کا مخاصمہ نہ صرف دورِ نزول کے مذہبی گروہوں سے ہے، بلکہ دورِ حاضر میں ان کی خصلتوں کی جانشین جماعتوں سے بھی ہے
✔️ علم المخاصمہ میں قرآن کا مقصد ہر فاسد مذہبی فرقے کی خرابیوں کے اُصول و کلیات متعین کرنا اور اُن کے اطلاقی مطالعے کی دعوت دینا ہے

درس مکمل سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے 👇

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...