Sheikh Faridi | Episode 1 | In The Field Of Hunting | Shikar Ke Maidan Mein | New Drama Serial 2022

2 years ago
10

Sheikh Faridi | Episode 1 | In The Field Of Hunting | Shikar Ke Maidan Mein | New Drama Serial 2020

Watch On YouTube: https://youtu.be/qR_dlxvC3Bo

Cast
Muhammad Saqlain as Sheikh Fareedi
Khizar Ilyas as Quli (Servant)

Cameraman & Writer
Khizar Hayat

Editor & Director
Khizar Hayat

Produced By
Waach TV

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
شیخ فریدی ایک فرضی کردار ہے جو سادہ لوح بھی ہے اور ایماندار بھی لیکن اس کے دل میں بھی معاشرے کے کے عام لوگوں کی طرح ایک آسودہ زندگی گزارنے کی خواہش موجود ہے۔جس کی وجہ سے وہ خود کو خوشی دینے کی خاطر شیخ اور رئیس لوگوں کی طرح خود کو کو آراستہ رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ کردار ان لوگوں کی عکاسی کرتا ہے جو مفلسی کو نظر انداز کرتے ہوئے خواہشات کو ضروریات پر ترجیح دیتے ہیں اور دنیاوی زیب و زینت اپناتے ہیں لیکن نتیجہ ہمیشہ ان کی توقع کے برعکس ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ہی یہ کردار ان امیر اور رئیس لوگوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتا ہے جو اپنی دولت کے نشے میں تکبر اور غرور کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کا حال بھی شیخ فریدی کی طرح ہوسکتا ہے اور وہ بھی ایک غریب شیخ ہوکر رہ جائیں گے جس کے پاس صرف خواب ہی خواب ہیں۔
یہ کردار "شیخ فریدی" ، جہاں اپنی حماقتوں سے دوسروں کو تفریح اور مزاح فراہم کرتا ہے وہیں اس کی حماقتوں میں معاشرتی اصلاح کا پہلو بھی پوشیدہ ہوتا ہے لیکن دیگر کہانیوں کی طرح ان کہانیوں سے بھی صرف سمجھنے والے لوگ ہی مستفید ہوسکتے ہیں۔

Sheikh Faridi is a fictitious character who is simple and honest, but he also has a desire to live a comfortable life like ordinary people of the society, Because of this, he tries to make himself attractive to people like Sheikh and Raees in order to please himself.
This role reflects those who ignore poverty and give priority to desires and adopt worldly decoration, but the result is always contrary to their expectations.At the same time, the character also criticizes rich and noble people who show pride and pride in their addictions and they are utterly indifferent to the creatures of God and careless but they forget that their situation can be similar to that of Sheikh Fareedi and that they too will remain as a poor Sheikh who has only dreams.
The role of "Sheikh Faridi", where he provides entertainment and humor to others with his foolishness, also has aspects of social reform in his foolishness but like other stories, only those who understand these stories can benefit.

آج کی کہانی
شیخ فریدی پریشان اور اداس کھڑا تھا کہ اس کا کوئی دوست ہے اور نہ کوئی ساتھی وہ بالکل تنہا ہے۔ لیکن پھر بھی وہ کہتا ہے کہ یا اللہ ہر حال میں تیرا شکر ہے۔ وہ یہی سوچ رہا تھا کہ اس کے کانوں میں کسی کے بولنے کی آواز پڑی۔اس نے گھوم کر دیکھا تو ایک آدمی موبائل پر کسی سے بات کر رہا تھا۔وہ حیران ہوا کہ یہ کون ہے اور کس سے بات کر رہا ہے وہ تھوڑا سا اس کے قریب گیا تو اسے معلوم ہوا کہ وہ آدمی کسی سے کام کے بارے میں بات کر رہا ہے کہ مجھے کام دلوا دو تمہاری مہربانی ہوگی۔وہ کھڑے ہوکر اس کی باتیں سننے لگا۔جب اس آدمی کی کال ختم ہوئی تو شیخ فریدی نے سے اپنی طرف مخاطب کیا اور اپنے پاس بلایا۔لیکن اس آدمی نے بے اعتنائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکار کر دیا۔شیخ فریدی نے کہا اچھا رکو! میں تمہارے پاس آتا ہوں۔شیخ فریدی اس کے پاس گیا اور پوچھا کہ تم کس سے بات کر رہے تھے اور کون سے کام کی بات کر رہے تھے۔ اس آدمی نے جواب دیا کہ یہاں پر دبئی کے عربی لوگ شکار کھیلنے آتے ہیں۔یہاں کے مقامی لوگ ان کے ساتھ جاتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں، اس کے بدلے میں انہیں تنخواہ ملتی ہے۔میں اپنے دوست سے بات کر رہا تھا کہ میرا نام بھی لکھوا دو۔
شیخ فریدی نے پوچھا: وہ آپ کو کتنی تنخواہ دیتے ہیں؟
اس آدمی نے جواب دیا: وہ ہمیں بیس دن کی 25000 روپے تنخواہ دیتے ہیں اور جب جاتے ہیں تو ایک سے دو لاکھ روپے بخشیش یعنی ٹپ دے کر جاتے ہیں۔
شیخ فریدی یہ سن کر حیران ہوا اور سوچنے لگا دبئی کے شیخ لوگ یہاں پر شکار کھیلنے آتے ہیں لیکن میں بھی تو شیخ فریدی ہوں۔میں ان سے کم نہیں ہوں، مجھے بھی شکار کھیلنا چاہیے۔یہ سوچتے ہی اس نے اس آدمی سے کہا کہ تم چھوڑو ان شیخ لوگوں کو تم میرے ساتھ چلو میں بھی شکار کھیلنے جاتا ہوں۔اس آدمی نے چونک کر اسے دیکھا اور کہا کہ جاؤ جاؤ اپنا کام کرو۔ یوں ہی میرا وقت ضائع مت کرو۔شیخ فریدی نے اسے یقین دلایا کہ میری بات سنجیدہ ہو کر مانو میں تمہیں بہت پیسے دوں گا۔ وہ آدمی اس کی بات کا یقین نہیں کرتا پھر شیخ فریدی نے اسے بتایا کہ یہ جتنے بھی کھیت اور باغات ہیں اور یہ سارا علاقہ میرا اپنا ہے میں تو بس یونہی یہاں ٹہلنے آیا تھا۔جب تمہاری بات سنی کہ تمہیں کام کی ضرورت ہے تو سوچا کہ تمہیں کام دینا چاہیے۔اب تم بے فکر ہو کر ان لوگوں کو منع کر دو۔
باقی کی کہانی اس ڈرامے میں ملاحظہ۔۔۔۔

++++++++++++++++++++++++
######################
++++++++++++++++++++++++

Links:
www.waachtv.blogspot.com

YouTube: https://bit.ly/ytwaachtv

Rumble: http://bit.ly/rumblewaachtv

Vimeo: http://bit.ly/vimeowaachtv

Facebook: https://bit.ly/fbwaachtv

Instagram: https://instagram.com/waachtv

Tiktok: https://bit.ly/tiktokwaachtv

Snack Video: http://bit.ly/snackvideowaachtv

Likee: http://bit.ly/likeewaachtv

Twitter: https://twitter.com/WaachTv

LinkedIn: https://www.linkedin.com/in/waach-tv-8351271a4/

Pinterest: https://pinterest.com/waachtv

Display: http://bit.ly/displaywaachtv

Ko-fi: https://ko-fi.com/waachtv

Patreon: https://www.patreon.com/waachtv

BMC: https://www.buymeacoffee.com/waachtv

Subscribe Star: https://www.subscribestar.com/waachtv

Hypage: https://hy.page/waactv

Email: waachtv_contact@yahoo.com

++++++++++++++++++++++++
######################
++++++++++++++++++++++++

#WaachTV
#SheikhFareedi
#hunting
#shikar

------------------------------------------

Category: Entertainment

Loading comments...