خطبہ جمعہ/ سامراج کا گماشتہ نظام اسلام کے شعوری، اجتماعی اور آزاد۔۔۔/مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

2 years ago
1

سامراج کا گماشتہ نظام
اسلام کے شعوری، اجتماعی اور آزاد نظامِ فکر کے تناظر میں

خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: ۱۴؍ شعبان المعظم ۱۴۴۳ھ / 18؍ مارچ 2022ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی
وَلَوۡلَا دَفۡعُ ٱللَّهِ ٱلنَّاسَ بَعۡضَهُم بِبَعۡضٖ لَّهُدِّمَتۡ صَوَٰمِعُ وَبِيَعٞ وَصَلَوَٰتٞ وَمَسَٰجِدُ يُذۡكَرُ فِيهَا ٱسۡمُ ٱللَّهِ كَثِيرٗاۗ وَلَيَنصُرَنَّ ٱللَّهُ مَن يَنصُرُهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (22 - الحج: 40)
ترجمہ: "اور اگر نہ ہٹایا کرتا اللہ لوگوں کو ایک کو دوسرے سے، تو ڈھائے جاتے تکیے، اور مدرسے، اور عبادت خانے، اور مسجدیں، جن میں نام پڑھا جاتا ہے اللہ کا بہت، اور اللہ مقرر مدد کرے گا اس کی جو مدد کرے گا اس کی، بے شک اللہ زبردست ہے زور والا"۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ دینی اجتماعی شعور کی ضرورت و اہمیت
✔️ گماشتہ ریاست کا غیر انسانی کردار؛ اِسلام کی نظر میں
✔️ خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی کا تاریخی پسِ منظر
✔️ باوقار بقا کے لیے شعوری سماجی جدوجہد کی ناگزیریت
✔️ صوامع، بِیَع، صلوٰت اور مساجد کی تعریف؛ تاریخی تناظر میں
✔️ حقیقی عبادت گاہیں بہ طور مراکز حزب اللہ؛ بمقابلہ حزب الشیطان
✔️ حزب الشیطان کی گماشتہ طاقتوں کا تاریخی تسلسل
✔️ رزمِ حق و باطل کے درمیان کشمکش کا طویل دورانیہ
✔️ عہدِ نبویؐ میں مکہ مکرمہ کی تین جماعتیں اور اس دور کی بین الاقوامی طاقتیں
✔️ ظلم و جبر کے مقابلے کے لیے ریاست کو منظم مسلح جہاد کی اجازت
✔️ اہلِ مکہ کی گماشتہ ریاست کے مقابلے میں ہمہ گیر اجتماعی رائے سے ریاستِ مدینہ کا قیام
✔️ مسلمانوں کے دورِ عروج میں گماشتہ ریاستوں کا عدمِ وجود
✔️ تاریخِ اسلام کے روشن دور میں قائم انسان دوست حکومتوں کی جھلک
✔️ گماشتہ ریاست کی حقیقت اور کردار
✔️ مسلمانوں کے اجتماعی زوال کے نتیجے میں استعماری قوتوں کے ہاتھوں گماشتہ ریاستوں کا قیام
✔️ برعظیم پاک و ہند میں برطانوی استعمار کا گماشتہ نظام
✔️ جدید نو آبادیاتی دور میں گماشتوں کے ذریعے اقوام پر تسلط

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...