حجۃ اللہ البالغہ | 199 | ریاستِ مدینہ کی تشکیل کے قومی اقدامات | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

7 months ago
1

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 199

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

تتمۂ کتاب: باب 01
نبی اکرم ﷺ کی جامع سیرت کا منفرد خاکہ (حصہ سوم)
ریاستِ مدینہ کی تشکیل کے قومی اقدامات اور معجزات و برکات کا ظہور
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 23 ؍ نومبر 2022ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:17 ہجرتِ مدینہ کا پسِ منظر ، بیعتِ عقبہ اولی و ثانیہ اور قریش کا رد عمل
8:29 ہجرتِ مدینہ میں پانچ معجزات کا ظہور
24:22ریاستِ مدینہ کے اساسی امور :
۱) یہود سے معاہدہ: میثاقِ مدینہ اور اس کی شقیں
۲) مرکز کی بنیاد: مسجدِ نبویؐ کی تعمیر
۳) جماعت ، جمعہ اور عبادات اور حدود کے امور
۴) دینِ اسلام کی اعلانیہ دعوت
۵) مؤاخات کے ذریعے ریاستِ مدینہ کی مضبوطی
35:52 جہاد کی فرضیت ، اس کا بنیادی راز اور ظلم کے خلاف پہلی جنگ: غزوہ بدر
53:58 یہود کی جلاوطنی اور باغیوں کے خلاف اِقدام
1:00:18 غزوہ اُحد اور پہلی مرتبہ ہزیمت سے تین نتائج کا سامنے آنا
1:07:51 حضرت عاصمؓ اور ستر قراء صحابہؓ کی شہادت کا واقعہ
1:12:43 غزوہ اَحزاب اور پانچ امور
1:22:36 آپؐ کاحضرت زینبؓ سے نکاح اور اس کا راز
1:23:59 نبی اکرمؐ کے معجزات و برکات کا ظہور
1:29:24 غزوہ بنی مصطلق اور واقعہ اِفک (طوفانِ بدتمیزی)
1:30:58 کسوفِ شمس (سورج گرہن)
1:34:01 نبی اکرمؐ کا خواب اور صلح حدیبیہ: قومی و بین الاقوامی انقلاب کی تقریب
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

Loading comments...