حجۃ اللہ البالغہ | 145 | اَبوابِ سلوک و اِحسان باب 03 حصہ اول | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

7 months ago

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 145

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ سلوک و اِحسان باب 03 (حصہ اول)
بقیہ مباحثِ احسان و سلوک؛
اِخبات الی اللہ کے حصول کے لیے غور و فکر کی حالت پیدا کرنے میں تلاوتِ قرآنِ حکیم کا کردار
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 07؍ جولائی 2021 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:16 پہلے دو اَبواب کا خلاصہ اور اس باب سے ربط
2:58 چار اَخلاق (طہارت، اِخبات، سماحت، عدالت) کے حصول کے اسباب ، رکاوٹیں ، علامتیں اور طریقوں سے متعلق اصولی و علمی قاعدہ
5:50 1۔ اِخبات الی اللہ کی حقیقت ، اس کے حصول کے اَسباب اور طریقۂ کار ( تفکر اور غور و فکر کی حالت)
18:09 غور و فکر اور تفکر کی پانچ قسمیں ، پہلی قسم: ذاتِ باری تعالی میں تفکر ممنوع
20:56 دوسری قسم: صفاتِ باری تعالی میں غور و فکر کرنا ، اس کے دلائل نیز اس کا طریقۂ کار ، مراقبه کرنا ہے۔
38:01 تیسری قسم: اللہ کے کائنات میں جاری واضح اور غالب افعال میں غور و فکر کرنا، دلائل اور طریقۂ کار
41:03 چوتھی قسم: قوموں کی عروج و زوال کی تاریخ اور واقعات میں تفکرو تدبر کے اسباب اور طریقۂ کار
44:10 پانچویں قسم: موت اور اس کے بعد پیش آمدہ حالات پر غور و فکر کرنا
46:36 انسان کے دل و دماغ کے نقوش و تصورات میں آخری دو قسموں کا بڑا کردار
48:25 عام لوگوں کے لیے تفکر و غور و فکر کی تمام انواع کی روح پر مشتمل اَشباح و اَشکال متعین کرنا ضروری
51:59 اِخبات الی اللہ کے لیے تفکر کی چاروں انواع کا جامع نظام، تلاوتِ قرآن حکیم اور صحیح ترین احادیث کا مطالعہ
55:51 حکمت کے تقاضے کے مطابق تلاوتِ قرآن حکیم کی ترغیب نیز مختلف سورتوں اور آیات کے فضائل کے نکات

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...