حجۃ اللہ البالغہ | 147 | اَبوابِ سلوک و اِحسان باب 03 آخری حصہ | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

7 months ago

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 147

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ سلوک و اِحسان باب 03 (آخری حصہ)
بقیہ مباحثِ احسان و سلوک؛ چار بنیادی اَخلاق حاصل کرنے کے طریقے
سماحت و عدالت کے اخلاق سے آراستگی سے متعلق بقیہ اقسام کی توضیح و تشریح

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 28؍ جولائی2021 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:14 سابقہ درس کا خلاصہ (البدورِ البازغہ کی روشنی میں سماحت کی تعریف)
5:23 سماحت کے ذیلی اَخلاق میں تیسری قسم "جُود و سخاوت" کی حقیقت اور اس مضمون کی احادیث کا مطالعہ
20:53 چوتھی قسم "قصرُ الأمل (امیدوں کی کمی)" کی حدیثوں کی روشنی میں حقیقت اور لا محدود خواہشات ختم کرنے کا علاج نیز موت کی تمنا کرنے کی ممانعت
36:11 پانچویں قسم "تواضع و انکساری" کی حقیقت و ماہیت؛ احادیث کے تناظر میں تواضع و کِبر کی توضیح و تشریح
45:13 چھٹی قسم "حِلم و بُردباری، ٹھہراؤ اور رفاقت و نرمی" کا معنی و مفہوم اور ان کے متضاد بد اخلاقیوں کا نبویؐ ارشادات کی روشنی تحلیل و تجزیہ
50:15 ساتویں قسم "صبر" کی تعریف اور بے صبرے پن کی حقیقت نیز قرآن و حدیث میں صبر کرنے والوں کا اجر و ثواب
56:42 نبی اکرمﷺ کے فرامین میں "ملکۂ عدالت" کے پیدا کرنے اور اس کے بڑے بڑے ابواب پر تنبہ، نیز چھتیس (۳۶) احادیث کی روشنی میں اہم اقسام ( گھر، محلہ، شہر اور ملت والوں سے عدل و انصاف) کی وضاحت کے مظاہر
1:29:49 باب کی مباحث کا لُبِّ لباب اور حاصلِ کلام

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...