مہنگا دودھ فروخت کرنے والے 6 ڈیری فارمرز گرفتار کر کے جیل بھجوا دئیے گئے

1 year ago
7

*جان محمد روڈ پر ڈیری فارمر ملاوٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا:2بوری خشک دودھ برآمد*

*مہنگا دودھ فروخت کرنے والے 6 ڈیری فارمرز گرفتار کر کے جیل بھجوا دئیے گئے*

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میرشہک بلوچ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنعم کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ ماریہ شمعون نے جان محمد روڈ پر ڈیری فارمر کو گرفتار کرکے 2 بوری خشک دودھ برآمد کرلیا ڈیری فارم میں ملاوٹ شدہ دودھ تیار کرکے دکانوں کو سپلائی کیا جارہا تھا جبکہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6 ڈیری فارمرز گرفتار کر کے جیل بھجوا دئیے گئے اس موقع پر آسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنعم کا کہنا تھا کہ ڈیری فارمرز کی ہٹ دھرمی اور گرانفروشی کسی صورت قبول نہیں کرینگے ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا -

Loading comments...